نئے سال کا آغاز ”بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام سے کتب میلوں سے کیا جائے گا۔

نئے سال کا آغاز ”بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام سے کتب میلوں سے کیا جائے گا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ”بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام پر کُتب میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کتب میلہ بلوچ طلباء کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے جہاں بلوچستان کتاب کاروان انہیں وہ کتاب فراہم کرے گی جو کہ مارکیٹ میں ان کا ملنا مشکل ہے۔ بلوچ طلباء کے لیے مخلتف موضوعات پر کتابیں  مختلف پبلشروں سے منتخب کرکے فہرست تیار کی گئی ہے جو کہ تنظیم کے اسٹال پر دستیاب ہوں گے۔ بلوچستان کتاب کاروان تنظیم کے بڑے پروگراموں سے ایک ہے جس کا مقصد بلوچستان میں کتاب کلچر کو پروان چڑھانا اور موجودہ تقاضوں کے مطابق لٹریچر دینا ہے۔ آج کی دنیا جہاں تیزی سے ٹیکنالوجی ترقی کررہی ہے جس کے سبب نوجوان کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہیں یا ایسی کتابیں پڑھ رہے ہیں جو کہ بلوچ کے موجودہ مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔

دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کی ہے تو وہاں کتابوں کی علم کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ ان کتب میلوں کا مقصد یہی ہے کہ بلوچ نوجوان کتابوں کی اہمیت اور ضرورت سے واقف ہو۔ نوجوان کتب بینی کے عمل سے آشنا ہو کیونکہ یہ وہ عمل ہے جو کہ ہمیں خوداعتمادی اور مستقل مزاجی کے ساتھ ساتھ ہر مسائل کو سائنسی اور تھوریٹکل بنیاد پر تجزیہ کرنے اور ان کے حل کے لیے مدد کرتی ہے۔ بلوچ نوجوان کتب بینی کے عمل کو اپنے روزانہ کا معمول بنائیں اور ان کتابوں کا مطالعہ کریں جو بلوچوں کے خوشحال مستقبل اور بلوچ کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے ان کی قیادت کر سکیں۔

مرکزی ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Share To

About Admin

Baloch Students Action Committee is a Students political organization that aims to work for the betterment of education, promote literacy and politicize the youth in Balochistan. Struggle For Knowledge and Unity

Check Also

ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت پورے کوہ سلیمان میں کتب میلوں پر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا بلوچ معاشرے کو علم و شعور سے دور رکھنے کی سازش ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت پورے کوہ سلیمان میں کتب میلوں پر انتظامیہ کی جانب سے …